ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: گم شدہ شخص کی لاش کوٹے پورا ساحل پر برآمد۔خودکشی کا شبہ

منگلورو: گم شدہ شخص کی لاش کوٹے پورا ساحل پر برآمد۔خودکشی کا شبہ

Mon, 14 Jan 2019 21:43:37    S.O. News Service

منگلورو14؍جنوری (ایس او نیوز) تین دن قبل الال سے لاپتہ ہوجانے والے دنیش(45سال) کی لاش کوٹے پورا ساحل پر سڑی گلی حالت میں دستیاب ہوئی ہے جس کے بارے میں شبہ کیا جارہا ہے کہ یہ زندگی سے بیزار آکر خودکشی کرنے کا معاملہ ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق دنیش نے معمول کے مطابق صبح آئیپّا مندر میں پوجاکرکے اپنے کام پر چلا گیاتھا۔وہ موڈیپو میں واقع انفوسس لمیٹڈ کے باغ میں ٹھیکے پر مالی کا کام کرتاتھا۔ مگر وہ جب گھر واپس نہیں لوٹا تو کوناجے پولیس اسٹیشن میں گم شدگی کی شکایت درج کی گئی تھی۔ تین دن بعد الال کے کوٹے پورا ساحل پر ملنے والی سڑی گلی لاش کو دنیش کے گھروالوں نے اس کے شرٹ، چپل اور ہاتھ میں بندھے ہوئے دھاگے سے پہچان لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے دنیش بیماری میں مبتلا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اسی کی وجہ سے پریشان ہوکر اس نے خودکشی کا راستہ اپنایا ہوگا۔چونکہ وہ خاندان کے لئے روزی روٹی کمانے والا تنہا سہارا تھا، اس کے اس اقدام سے بیوی اور ایک بیٹی کے علاوہ اس کی بیمارماں بھی بے کسی کا شکار ہوگئی ہے۔الال پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔


Share: